ماتحت عدالتوں کے سول ججز اور وکلاء کی براہ راست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھرتی

لاہورہائیکورٹ کے 6 ججز پر مشتمل 2 ریکروٹمنٹ کمیٹیاں تشکیل

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجازالاحسن کی منظوری کے بعد ماتحت عدالتوں کے لیے سول ججز اور وکلاء کی براہ راست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھرتی کیلئے لاہورہائیکورٹ کے 6 ججز پر مشتمل 2 ریکروٹمنٹ کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئیں۔

(جاری ہے)

مسٹر جسٹس محمد خالد محمو د خان کی سربراہی میں مسٹر جسٹس محمد انوارالحق اور مسٹر جسٹس عاطر محمود پر مشتمل ریکروٹمنٹ کمیٹی وکلاء کے کوٹہ میں سے براہ راست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھرتی کے حوالے سے ہونیوالے تحریری امتحان سمیت دیگر امور کی نگرانی کرے گی، جبکہ مسٹر جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں مسٹر جسٹس ارشد محمود تبسم اور مسٹر جسٹس مرزا وقاص روف مرزا پر مشتمل ریکروٹمنٹ کمیٹی سول ججز کی بھرتی کے حوالے سے ہونیوالے تحریری امتحان سمیت دیگرمعاملات کی نگرانی کرے گی۔