Live Updates

انسداد دہشتگردی کے حوالے سے سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، ملک میں معاشی سرگرمیاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں‘ پاکستان ترقی کی طرف رواں دواں ہیں،میرے دورے سے پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، ملک میں معاشی سرگرمیاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں‘ پاکستان ترقی کی طرف رواں دواں ہیں،میرے دورے سے پاکستان برطانیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وہ ہفتہ کو لند ن پہنچنے پر ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچنے پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ ایئر پورٹ پر برطانوی حکام ‘ پاکستانی ہائی کمشنر اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی کثیر تعدادان کے استقبال کیلئے موجود تھی۔ ایئر پورٹ پر میاں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورے سے پاکستان برطانیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ دورے کا مقصد تعلیم ‘ صحت ‘ توانائی کے شعبے میں برطانوی تعاون حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے سول و ملٹری لیڈر شپ ایک صفحے پر ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ بجلی کی قلت کے مسئلے پر 2017ء تک قابو پا لیں گے

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات