سوات اورگردونواح میں 4کی شدت کا زلزلہ ‘ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:23

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ‘ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہفتہ کو کوہ ہندوکش کے پہاڑی ریجن افغانستان اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل کے مطابق 4ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10کلو میٹر تھی، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

متعلقہ عنوان :