میر غضنفر کے گورنر بننے پر حلقہ 6ہنزہ میں سیاسی کش مکش عروج پر ایک درجن سے زیادہ امیدورار میدان میں آگئے

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:24

ہنزہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) میر غضنفر کے گورنر بننے پر حلقہ 6ہنزہ میں سیاسی کش مکش عروج پر ایک درجن سے زیادہ امیدورار میدان میں آگئے ۔تفصیلات کے مطابق قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے حلقہ 6ہنزہ کے منتخب امیدوار میر غضنفر کے گورنر بننے پر کہیں امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے میدان میں آگئے ہیں ان میں حکمران جماعت ن لیگ کے کہیں امیداور شامل ہیں جن میں میر غضنفر کے صاحب زادے سلیم خان ،میر غضنفر کے ہی کزن راجہ شہباز خان ،گوجال ہنزہ سے تعلق رکھنے والے اور میر غضنفر کو الیکشن 2015میں مالی معاونت کرنے والے سیاسی و سماجی شخصیت رازق جو ٹیکنوکریٹ کے امیدوار بھی تھے اور ان کو ٹیکنو کریٹ کی سیٹ نہ دینے پر ن لیگ سے اور خاص کر میر غضنفر سے ناض بھی تھے جبکہ ہنزہ شناکی سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے امیدوار اور سینئر صحافی ایمان شاہ بھی اس دوڑ میں شامل ہیں ان کے حوالے سے ن لیگ کے نزدیکی زرایعے کے مطابق موصوف وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے نزدیک ہیں اور حفیظ الرحمن ایمان شاہ کو ن لیگ کی ٹیکٹ دلانے میں سرتوڑ کوشش کررہے ہیں جبکہ گورنر گلگت بلتستا ن میر غضنفر اپنے صاحب زادے سلیم خان کو سیاسی طور پر انٹرڈیوس کروانا چاہتے ہیں اور زرایعے کے مطابق ایمان شاہ اور میر غضنفر کے درمیان شدید ٹکراوں کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح باقی پارٹیوں سے اور دوسرے نمبر آنے والے اسیر و حق پرست رہنماء کامریڈ باباجان جس نے الیکشن 2015میں میر غضنفر کی نیندے اڑھائی تھی جو کہ ایک بار پھر الیکشن لڑنے کے تیار ہیں اور ان کے نزدیکی زرایعے کے مطابق اگر کامریڈ باباجان کو پیپلز پارٹی کی بنائی ہوئی چھوٹے کیسز کو ن لیگ کی حکومت واپس لے کے غریبوں کے لیڈر کامریڈ باباجان کو رہا کرواتی ہے تو اس کے مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا کیوں کہ جس بندے کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے بیٹھا کر میر وں اور وزیرروں کی نیندے حرام کراسکتا ہے تو وہ جیل سے باہر آجائینگے تو اس کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکے گا ۔

اس طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق حلقہ 6کے امیدواروں میں وزیر بیگ ،ظفر اقبال اور کچھ پیپلز پارٹی کے زرایعے مطابق آخری وقت میں نظیر صابر کو سامنے لانے کی چانسز ہیں نظیر صابر جو کہ پہلے بھی ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں اورموصوف پاکستان کے ہیرو بھی جس کے پاس پہلے پاکستانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا عزاز بھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے بھی کہیں امیدوار سامنے آئے ہیں جن میں اظہار ہنزئی اور عزیز احمد کے علاوہ کہیں اور امیداور شامل ہیں۔واضع رہے اس کے علاوہ کہیں آزاد امیدوار بھی سامنے آرہے ہیں جو کسی بھی وننگ کنڈی ڈیٹ کو ٹف ٹائم دے سکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :