محکمہ وائلڈلائف استور کے زیراہتمام ہمالیہ پبلک سکول گوریکوٹ میں جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے پروگرام کانعقاد

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:26

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء)محکمہ وائدلائف استور کے زیراہتمام ہمالیہ پبلک سکول گوریکوٹ میں جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے پروگرام کانعقاد کیا ۔پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیرافضل تھے۔پروگرام میں استور دیامر ڈویثرن وائلدلائف کے ڈی ایف او عارف بھی تھے ۔پروگرام میں ہمالیہ پبلک سکول اور تعمیر نوپبلک سکول کے بچوں نے جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے مختلف نعت ،تقاریر اورتصاویر پیش کئے۔

پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل نے کہا کہ جنگلی جانوروں کی تحفظ کی زمہ داری صرف محکمے کی نہیں بلکہ پوری عوام کا اولین فرض بنتا ہے وہ بھی محکمہ کے ساتھ تعاون کرے اور جنگلی حیات کا تحفظ کرے۔پروگرام میں ڈی ایف او محمد عارف نے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ کے لیے ہم نے ضلع استور کے تمام یونین میں لوکل کمٹیاں بنائی ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ کمٹیاں محکمہ کے ساتھ ملکرجنگلی حیات کا تحفظ کریگی۔ہم مذیدبھی کوشش کرینگے ضلعے استور میں جنگلی حیات کی تحفظ کے لیے اقدامات کرینگے۔انہوں نے مذید یہ کہا کہ انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کرے۔پروگرام میں عمائدین گوریکوٹ احسان علی،سید برکت شاہ،جمیل پرزادہ،اکرام اﷲ اور چیرمین شاہد خان و دیگر نے بھی جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے خطاب کیا۔