چین کے صوبے ہنا ڈی کے گورنر دو روزہ دورے پر 30نومبر کو کوئٹہ پہنچیں گے

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:26

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء ) چین کے صوبے ہنا ڈی کے گورنر دو روزہ دورے پر 30نومبر کو کوئٹہ پہنچیں گے پروگرام کے مطابق چین کے گورنر صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں قیام کے دوران گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقا تیں کرینگے اور خاص طورپر گوادر پورٹ کے بارے میں بھی بریفنگ لینگے ۔