وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کانجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس،تحقیقات کا حکم

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گذشتہ شب نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹیس لیتے ہوئے واقعے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے اور آئی جی سندھ سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس حملے میں ملوث ملزمان کوفوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹھرے میں لانے کی ہدایت کی ،وزیراعلیٰ سندھ نے اس واقعے میں زخمی ہونے والے سیٹ لائیٹ انجنیئر کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کرتے ہوئے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

انہوں نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو صحافیوں،ٹی وی چینل اوراخبارات کے دفاتر،صحافتی اداروں کی گاڑیوں اور عملے کی سیکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :