Live Updates

کراچی ، تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کی مشترکہ ریلی منزل پر پہنچنے سے قبل2حصوں میں تقسیم

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) کراچی میں تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کی مشترکہ ریلی منزل پر پہنچنے سے قبل2حصوں میں تقسیم ہوگئی،عمران خان نے تھکاوٹ اور طبیعت خرابی کے باعث ریلی ختم کرنے کا اعلان کیا مگر سراج الحق ریلی کی آخری منزل مزارقائد پر پہنچ گئے،پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مشترکہ ریلی ہفتہ کے روز کراچی کی ائیرپورٹ سے شروع ہوئی اور سڑکوں پر ایک ساتھ رہی اور6گھنٹے تک دونوں جماعتوں کے کارکنان اکٹھے نعرے لگاتے رہے اور عمران خان اور سراج الحق ایک ہی ٹرک پر سفر کرتے رہے تاہم ریلی کا اختتام ڈرامائی انداز میں ہوا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ریلی مزار قائد پر پہنچنے سے قبل ختم کرنے اور اتوار کو پھر ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے اپنی طبیعت کی خرابی اور تھکن کا بہانہ بنایا اور ریلی سے نکل گئے تاہم امیر جماعت اسلامی نے ریلی جاری رکھی اور کارکنوں کے اصرار پر مزار قائد پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے کارکنوں سے خطاب کیا اور ان کا شکریہ ادا کرنے کے بعد ریلی ختم کی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات