سعودی بادشاہ باراک اوباما پر مہربان، تحائف کی بارش کرڈالی
صدر اوباما کو سب سے مہنگے تحائف سعودی مملکت کی طرف سے دئیے گئے جن کی کل مالیت 13 لاکھ امریکی ڈالر ( تقریباً13 کروڑ پاکستانی روپے) سے بھی زائد نکلی
ہفتہ 28 نومبر 2015 22:38
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) امریکی صدر باراک اوباما کبھی کسی غیر ملکی سربراہ کی طرف سے تحفے میں ملنے والی ٹوپی تو کبھی کوئی کتاب وصول کرتے پائے گئے ہیں، لیکن سعودی فرمانروا کی طرف سے ملنے والے تحائف کا معاملہ خاصا مختلف رہا ہے امریکی حکومت نے صدر اوباما کو سال 2014ء کے دوران بیرونی حکومتوں کی طرف سے ملنے والے تحائف کی فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست کے مطابق صدر اوباما کو سب سے مہنگے تحائف سعودی مملکت کی طرف سے دئیے گئے جن کی کل مالیت 13 لاکھ امریکی ڈالر ( تقریباً13 کروڑ پاکستانی روپے) سے بھی زائد نکلی۔اگرچہ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ صدر اوباما بہت خوش قسمت ہیں کہ جنہیں کروڑوں کے تحائف مفت میں مل رہے ہیں، لیکن یاد رہے کہ امریکی نظام ہمارے نظام سے خاصا مختلف ہے۔(جاری ہے)
بدقسمتی سے ہمارے ہاں تو ناصرف حکمران عوام کے اربوں روپے تحفہ سمجھ کر ہڑپ کرجاتے ہیں، بلکہ ایسی مثالیں بھی موجود ہیں کہ بیرون ممالک سے زلزلہ متاثرین جیسے مظلوموں کے لئے آنے والی مدد کو بھی ایک ’بڑے سیاسی رہنما‘ اپنے لئے تحفہ قرار دے کر گھر لے گئے۔
امریکا میں صدر مملکت کو جتنی بھی مالیت کے تحائف ملیں وہ انہیں مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادائیگی کرکے ہی لے سکتے ہیں، یا دوسری صورت میں وہ ان تحائف کو امریکی خزانے میں جمع کروانے کے پابند ہوتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.