ریکارڈنگ کراتے داعش کے کارکن پر ’قیامت‘ ٹوٹ پڑی، ایک ویڈیو جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کردیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 22:38
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) جدید دور میں دہشت گردی صرف ہتھیاروں کی لڑائی تک محدود نہیں رہی بلکہ میڈیا پراپیگنڈا بھی اس کا ایک اہم عنصر بن چکا ہے۔ شام میں اجناد الشام نامی باغی گروپ کا ایک جنگجو اور اس کا ساتھی کیمرہ مین بھی ایک پراپیگنڈا ویڈیو کی تیاری کررہے تھے کہ ایک خوفناک میزائل نے انہیں آلیا اور ان کی دردناک موت بھی کیمرے پر ریکارڈ ہوگئی۔
جریدے ڈیلی میل کے مطابق یہ ویڈیو شام کے شہر حمہ میں بنائی جا رہی تھی جہاں نواحی علاقے تل سکیک پر قبضے کے بعد باغی اپنی فتح کا اعلان کرنے کے لئے ویڈیو ریکارڈ کر رہے تھے۔ ابھی اس دہشت گرد نے اپنی فاتحانہ تقریر کا آغاز ہی کیا تھا کہ ایک میزائل اس کے عین اوپر آن گرا اور اس حملے میں کیمرہ مین احمد ابو حمزہ بھی شدید زخمی ہوگیا۔(جاری ہے)
40 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں اچانک آگ کا ایک مرغولہ نظر آتا ہے اور اس کے کچھ دیر بعد جب دھواں اور گرد چھٹتی ہے تو نظر آتا ہے کہ کیمرہ ابھی بھی چل رہا ہے اور دہشت گرد اور اس کا ساتھی کیمرہ مین تڑپتے اور چیختے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
ابتدائی طور پر یہ رپورٹ بھی سامنے آئی تھی کہ نشانہ بننے والے دہشت گرد کا تعلق داعش سے ہے لیکن بعدازاں معلوم ہوا کہ اس کا تعلق شامی صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے باغی گروپ سے تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.