سعودی عرب شامی اپوزیشن کے تمام دھڑوں میں پائے جانے والے اختلافات کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے‘ یان الیاسین

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:52

اقوام متحدہ ۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یان الیاسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب شامی اپوزیشن کے تمام دھڑوں میں پائے جانے والے اختلافات کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وسط دسمبر میں ریاض کی میزبانی میں شامی اپوزیشن کی نمائندہ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہوگی جس کے نتیجے میں شامی حزب اختلاف کو اپنی صفوں میں اتحاد ویگانگت پیدا کرنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

یان الیاسن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران مذاکرات کی میز پرآئیں تو شام کے بحران کو آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شامی اپوزیشن کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ شامی اپوزیشن کی صفوں میں اتحاد کے قیام کی بھاری ذمہ داری سعودی عرب کے حوالے کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے اس وقت تک شام کے بحران کے حل کی امید کی جا سکتی ہے مگر جب دو عالمی طاقتوں نے اس بحران پر بات چیت بند کردی تومایوسی ہوگی۔ امریکہ اور روس کے درمیان بات چیت کے ساتھ ساتھ ایران اور سعودی عرب کو بھی مذاکرات کی میز پرآنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :