ترکی کی وزارت خارجہ کی شہریوں کو روس کا غیر ضروری سفر اختیار نہ کرنے کی ہدایت

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:52

استنبول ۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 نومبر۔2015ء) ترکی کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو روس کا غیر ضروری سفر اختیار نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ترک فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کرنے والے روسی طیارہ کو مار گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی میں اضافہ کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کا سفر اختیار کرنے والے ترک شہریوں کو وہاں مسائل کا سامنا ہے، اس لئے ترک شہری غیر ضروری سفر اختیار نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :