روسی فوج کے جنگی طیاروں کا شام اور ترکی کی سرحدی راہ داریوں پر بمباری کا سلسلہ جاری‘ دونوں ملکوں کے درمیان چلنے والی مال بردار اور سویلین گاڑیوں کو غیر معمولی نقصان پہنچا

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:54

واشنگٹن ۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) روسی فوج کے جنگی طیاروں نے شام اور ترکی کی سرحدی راہ داریوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان چلنے والی مال بردار اور سویلین گاڑیوں کو غیر معمولی نقصان بھی پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی حلب شہر اور ترکی کے درمیان زمینی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی "باب السلامہ" گذرگاہ پر روسی جنگی طیاروں نے تین میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں گذرگاہ پر کھڑی بڑی تعداد میں گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ روسی جنگی طیاروں کی جانب سے یہ بمباری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کو طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے پر پیدا ہونے والے اختلافات کم کرنے کے لیے ملاقات کی دعوت دی ہے۔ ماسکو کی جانب سے ترک پیش کش کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔