گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی کو ڈی نیشنلائزڈ کرنے کی خبروں کی تردید

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:54

راولپنڈی۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن پروفیسر ہمایوں اقبال نے گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی کو ڈی نیشنلائزڈ کئے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسی کو ئی تجویز زیر غورنہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہائیر ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے حکام کے حوالے سے بھی واضح کیا ہے کہ حکومت گارڈن کالج راولپنڈی کو ڈی نیشنلائزڈ کئے جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی اور اس سلسلے میں پائی جانے والی افواہیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔