راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:55

راولپنڈی۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پیرودھائی پولیس نے شعیب سے 550گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے اصغر سے510گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس پولیس نے اجمل سے07لیٹر کھلی شراب،گل حبیب سے05لیٹر ، تھانہ ریس کورس پولیس نے کامران سے10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ صدر واہ پولیس نے ذیشان سے20لیٹر شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے شبیر سے20لیٹر، منیرسے10بوتل شراب ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے یوسف سے01عدد ریوالور 32بور معہ03روند، تھانہ پیرودھائی پولیس نے توصیف سے40عدد روند پستول30برآمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :