راولپنڈی پولیس کا تھانہ ائیرپورٹ اور تھانہ سول لائن کے علاقوں میں سرچ آپریشن

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:55

راولپنڈی۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی کی خصوصی ہدایات پرSPپوٹھوہار ڈویژن کی زیر نگرانی راولپنڈی پولیس نے تھانہ ائیرپورٹ اور تھانہ سول لائن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

دوران سرچ آپریشن تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ رحمت آباد و گردونواح میں 144گھروں کی سرچنگ کی گئی اور430افراد کو چیک کرکے کوائف اکھٹے کیے گئے جبکہ تھانہ سول لائن کے علاقہ تلسہ روڈ و گردنواح میں84گھروں کی سرچنگ کی گئی جن میں31کرایہ دار شامل ہیں اور 421افراد کو چیک کرکے کوائف اکٹھے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :