ترک صدر کا اپنی فضائیہ کے ہاتھوں روسی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے پر شدید افسوس کا اظہار

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:56

انقرہ۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنی فضائیہ کے ہاتھوں روسی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہے کہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہونے پائے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سرحد کے قریب ترک ائر فورس کے ہاتھوں روسی لڑاکا طیارہ گرائے جانے کا انتہائی دکھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ دوبارہ ایسا نہ ہو، ہم امید کرتے ہیں کہ اس قسم کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ترکی کی فضائی حدود کے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :