ایران کا 2020ء تک تیل کی روزانہ پیداوار 40 تا 70 لاکھ بیرل تک بڑھانے کا منصوبہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:58

تہران۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) ایران سن 2020ء تک تیل کی روزانہ پیداوار 40 تا 70 لاکھ بیرل تک بڑھانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات تہران میں تیل کی پیداوار میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق فورم میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ جوہری پروگرام کی وجہ سے ایران پر پابندیاں عائد کئے جانے سے پہلے ایران کی روزانہ تیل کی پیداوار 40 لاکھ بیرل تھی جن میں سے 25 لاکھ بیرل دوسرے ممالک میں برآمد کئے جاتے تھے۔اندازوں کے مطابق اس وقت ایران کی روزانہ تیل کی پیداوار 28 لاکھ بیرل ہے۔ پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد ایران فوری طور پر تیل کی روزانہ پیداوار میں 5 لاکھ بیرل کا اضافہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :