سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر ایک ہزار افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی‘ فرانسیسی وزیر داخلہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:58

پیرس۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) فرانسیسی حکام نے سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر ایک ہزار افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان خیالات کا اظہار فرانسیسی وزیر داخلہ بیرنار کازنیو نے اپنے جاری کردہ حالیہ بیان میں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیرس میں دہشت گردانہ حملوں اور ہنگامی حالات نافذ کئے جانے کے بعد تقریباً ایک ہزار افراد کو ملک میں داخل ہونے سے منع کر دیا گیا کیوں کہ ان سے فرانس کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پیرس میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران 10 ہزار پولیس اہلکار سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فرائض سر انجام دیں گے۔