روس نے ترکی کیخلاف اقتصادی پابندیوں کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 22:58

روس نے ترکی کیخلاف اقتصادی پابندیوں کا اعلان کردیا

ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) روس نے ترکی کیخلاف اقتصادی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ترکی کی جانب سے اپنی سرحد کے قریب پرواز پر روسی لڑاکا طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کافی کشیدہ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آج ترک صدر کی جانب سے روسی طیارے کو گرائے جانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا تاہم اس کے باوجود روس میں ترکی کیخلاف غم و غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ اس حوالے سے اب روس نے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ترکی کیخلاف سیاحت، تجارت اور سفری پابندیاں بھی عائد کردی گئی ہیں۔ پابندیوں کے حکم نامے پر روسی صدر کی جانب سے دستخط کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :