پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے ،چیف سیکرٹری بلوچستان
ہفتہ 28 نومبر 2015 23:00
کوئٹہ۔28 نومبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء ) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے اور اس کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھانا ناضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دسمبر میں ہونے والی پولیو مہم کے تیاریوں کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
اجلاس میں سیکرٹری تعلیم عبد ا لصبور کاکڑ، سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ اورمختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندے بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دنیا بھرمیں پولیو کا وائرس تین ملکوں میں پایا جاتا ہے اور بدقسمتی سے پاکستان بھی ان ملکوں میں شامل ہے اور اس وائرس کا موجود ہونا ہمارے ملک کیلئے بین الاقومی سطح پر شرمندگی کا باعث ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.