نیشنل پارٹی کوئٹہ کی جانب سے 2 سالہ حکومت کی بہتر کارکردگی بارے سریاب کسٹم سے ریلی نکالی جائے گی

صوبائی وزراء ‘مشیر و ضلعی رہنماء خطاب کریں گے

ہفتہ 28 نومبر 2015 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) نیشنل پارٹی کوئٹہ کی جانب سے 2 سالہ حکومت کی بہتر کارکردگی کے حوالے سے سریاب کسٹم سے ایک ریلی نکالی جائے گی جو مختلف شاہراؤں سے ہوتی ہوئی کلی شابو میں جلسہ کی شکار اختیارکرے گی جلسہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین ‘ صوبائی وزراء ‘مشیر و ضلعی رہنماء خطاب کریں گے نیشنل پارٹی کوئٹہ کے مطابق نیشنل پارٹی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی دو سالہ حکومت کی کارکردگی صوبہ میں امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آج سریاب کسٹم سے ایک ریلی نکالی جائے گی جو مختلف شاہراؤں سریاب روڈ ‘ جوائنٹ روڈ ‘ جیل روڈ ‘ کلی اسماعیل ‘ کلی شابو اور کلی عالمو سے ہوتے ہوئے کلی شابو میں جلسہ ہوگا جلسہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین ‘ صوبائی وزراء ‘مشیر و ضلعی رہنماء خطاب کریں گے