مولانا تاج محمد حنفی کی گرفتاری اور90 دن کا ریمانڈ ریاستی ظلم ، اہلسنت عوام میں اشتعال کالاوا پھٹ سکتا ہے،رہنماؤں کا تربیتی کنونشن سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء)اہلسنت والجماعت رہنماؤں نے کہا ہے کہ مولانااورنگزیب فاروقی کی تمام مقدمات میں ضمانت اور براہت کے باوجود رہانہ کیاجانا اورمولانا تاج محمد حنفی کی گرفتاری اور90 دن کا ریمانڈ ریاستی ظلم ہے جسکی وجہ سے اہلسنت عوام میں اشتعال کالاوا پھٹ سکتا ہے ان خیالات کا اظہاراہلسنت والجماعت صوبہ سندھ کے نائب صدر مولانا عبداللہ سندھی ، صدراہلسنت کوئٹہ مولاناقاری عبدالولی فاروقی ، صدرضلع پشین مولانارمضان فاروقی، مفتی سمیع اللہ اورمولاناعبدالوارث فاروقی نے صدیق اکبریونٹ کلی حاجزئی میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحابہ اکرام  کا دفاع ہم تنظیمی کام سمجھ کرنہیں کرتے بلکہ ایمان سمجھ کرکرتے ہیں دفاع صحابہ کے کام پردی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ہمیں امید ہے کہ ہماراخون بہت جلد رنگ لائے گا انہوں نے کہا کہ امن کے داعی مولانا تاج محمد حنفی کی گرفتاری اورریمانڈ ہمیں ہمارے پرامن پالیسی پرقائم رہنے کی سزا ء کے مترادف ہے جبکہ مجلس وحدت کے جنرل سیکرٹری امین شہیدی دہشت گردی کے کئے واقعات میں ملوث اور مطلوب ہے پر آج تک قانون نافذ کرنے والوں کے ہاتھ اس دہشت گرد کے گریبان تک نہیں پہنچ رہے جس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ ہمارے ساتھ یہ سلوک کسی کے اشارے پر کیا جارہا ہے