شامی فورسز نے حلب کے علاقوں میں پیشقدمی کرتے ہوئے کئی مقامات پر داعش کو پسپا کر دیا

اتوار 29 نومبر 2015 12:10

دمشق ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) شامی فورسز نے حلب کے مشرقی علاقوں میں کامیاب پیشقدمی کرتے ہوئے کئی مقامات پر داعش کو پسپا کر دیا ہے۔ شام کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق دو دیہات میں داعش کو مکمل شکست دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حمص کے جنوب مشرقی علاقوں میں بھی صدر بشار الاسد کی فوج کامیاب پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ صدر بشار الاسد نے قبل ازیں کہاتھا کہ ان کی فوج کو کامیابیاں روسی جنگی طیاروں کی بمباری کی وجہ سے حاصل ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ روسی حکومت نے شام میں ستمبر میں داعش کے خلاف عسکری کارروائی شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :