سعودی عسکری اتحاد کی فضائیہ یمنی حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے والی2 کشتیوں کو تباہ کر دیا

اتوار 29 نومبر 2015 12:11

ریاض ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) سعودی عسکری اتحاد کی فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دو ایسی کشتیوں کو تباہ کر دیا جن کے ذریعے مبینہ طور پر یمنی حوثی باغیوں کو اسلحہ پہنچایا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی حکام نے کہا ہے کہ یمن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں ان کشتیوں کو بمباری سے تباہ کیا گیا ہے۔ سعودی عسکری اتحاد نے یمن میں فعال حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے تاکہ وہاں اسلحہ نہ پہنچ سکے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق مارچ میں شروع ہونے والے اس تنازعے کے نتیجے میں 5700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :