بوکو حرام نے شمالی نائجیریا میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

اتوار 29 نومبر 2015 12:11

ابوجا ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) بوکو حرام کے جنگجووٴں نے شمالی نائجیریا میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق انتہاء پسند گروہ بوکو حرام کی طرف سے ایک بیان میں کانو شہر میں واقع مسجد میں خود کش حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ ایسے حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ دو روز قبل کانو شہر میں واقع اس مسجد میں خود کش حملے کے نتیجے میں 22 افراد مارے گئے تھے۔