پوپ فرانسس یوگنڈا کے دورے پر پہنچ گئے

اتوار 29 نومبر 2015 12:12

کمپالا ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس یوگنڈا کے دورے پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر پوپ فرانسس انیس ویں صدی میں ہلاک ہونے والے مسیحی مبلغین اور اْن کے ساتھیوں کے مزار پر جا کر اْنہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان مبلغین کو 1884ء سے سن 1887ء کے دوران اْس وقت کے بادشاہ کے حکم پر قتل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پوپ کینیا کا دورہ مکمل کر کے یوگنڈا پہنچے ہیں جس کے بعد وہ شورش زدہ ملک وسطی افریقی جمہوریہجائیں گے۔