سابق صدر محمد نشید اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے مالدیپ میں حزب اختلا ف کے مظاہرے

اتوار 29 نومبر 2015 12:13

مالی ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) مالدیپ میں اپوزیشن کی بڑی سیاسی جماعت مالدیوین ڈیموکریٹک نے سابق صدر محمد نشید اور دوسرے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے بہتر گھنٹوں کے مظاہرے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ رات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اِن مظاہرین کو منتشر کر دیا تھا۔ اپوزیشن کی جماعت مالدیوین ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان حامد عبدالغفور نے کہا ہے کہ مظاہرے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔ یہ سیاسی جماعت سابق صدر کے علاوہ سابق وزیر دفاع محمد ناظم، اپوزیشن رہنما شیخ عمران عبداللہ کی رہائی اور1700 افراد کے خلاف عدالتی کارروائی ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔