یونان سے مقدونیہ میں داخل ہونے کیلئے کوشاں تارکین وطن اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم 40 افراد زخمی ہوگئے

اتوار 29 نومبر 2015 12:13

ایتھنز ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) یونان سے مقدونیہ میں داخل ہونے کے لیے کوشاں تارکین وطن اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم 40 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔برطانوی ذرائع ابلاغ کی جاری کردہ ویڈیو میں تارکین وطن کی جانب سے باڑ نصب کرنے پر کھولو، کھولو‘ کی نعرے بازی دیکھی جاسکتی ہے جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو جاتی ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق یونان کی جانب موجود 250 کے قریب افراد نے پولیس پر پتھر پھینکے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد مقدونین پولیس کی جانب سے ان پر سن کردینے والے گرنیڈ پھینکے گئے۔مقدونیہ کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ ان جھڑپوں میں 18 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے دو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں میں 20 تارکینِ وطن زخمی ہوئے ہیں۔

جن کے سر پر چوٹیں لگی ہیں اور انھیں سانس لینے میں دقت ہو رہی تھی۔مقدونیہ میں داخلے کی اجازت نہ ملنے والے ایک شخص نے ٹرین کی بوگی کے اوپر چڑھ پر بجلی کی تاروں کو چھوا جس کے بعد اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔واضح رہے کہ بلقان ممالک کی جانب داخلے کے سخت قوانین کے نفاذ کے بعد مقدونیہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے بہت سے افراد سرحد پر پھنس گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :