صدر پوٹن کا دوسری بار بھی ترک ہم منصب کا فون سننے سے انکار

اتوار 29 نومبر 2015 12:14

ماسکو ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) ماسکو: طیارہ گرائے جانے پر ناراض روس کے صدر نے ترک ہم منصب کی دوسری فون کال سننے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ روس کے صدر ولادیمرپوٹن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی پہلے بھی ایک کال کا جواب نہیں دیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ کال شام میں داعش پر حملہ کرنے والے روسی طیارے کو ترکی کی جانب سے مار گرانے کے بعد پیدا کشیدگی ختم کرنے کے لیے کی گئی تھی۔ صدر پوٹن نے اردوان کی دوسری کال کا بھی جواب نہیں دیا ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ صدر پوٹن کالز اس لیے وصول نہیں کر رہے کیونکہ ترکی اس واقعہ پر باضابطہ معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں ہے۔