لندن میں شام میں فضائی آپریشن میں برطانیہ کی ممکنہ شرکت کے خلاف مظاہرہ

اتوار 29 نومبر 2015 12:21

لندن۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں افراد نے شام میں داعش کے خلاف فضائی آپریشن میں برطانیہ کی ممکنہ شرکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا۔مظاہرہ ڈاوٴننگ سٹریٹ پر وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے ہوا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کے بینرز پر "شام پر بمباری نہ کریں" لکھا ہوا تھا۔ مظاہرے کی منتظم تنظیم اسٹاپ دی وار کولیشن کے بقول اس قسم کے مظاہرے ملک کے دوسرے شہروں میں بھی ہوئے۔واضح رہے کہ اگلے ہفتے برطانوی پارلیمنٹ میں شام میں فضائی آپریشن میں ملک کی شمولیت کے امکان پر ووٹنگ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :