شفاف توانائی کے شعبے میں نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے پاک امریکہ دو روزہ کانفرنس یکم دسمبر کو واشنگٹن میں شروع ہوگی

اتوار 29 نومبر 2015 12:21

واشنگٹن ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) شفاف توانائی کے شعبے میں نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے پاک امریکہ دو روزہ کانفرنس یکم دسمبر کو واشنگٹن میں شروع ہوگی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا اعلان ایک امریکی عہدیدار نے اپنے بیان میں کیا۔ کانفرنس کی میزبانی یو ایس ایڈ کرے گا جبکہ کانفرنس میں امریکہ سمیت بین الاقوامی اور پاکستانی ادارے اور سرمایہ کار شریک ہوں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کانفرنس واشنگٹن میں یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے پہلے دن پاکستان کے وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ محمد آصف اور امریکا کے لئے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی خطاب کریں گے۔پاکستان اورافغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اوردیگر اعلیٰ حکام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکا کے موقع پرکیا گیا تھا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس حوالہ سے کہا تھا کہ شفاف توانائی کا شعبہ ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :