زنک کی قیمتوں میں کمی کے باعث یورپ میں زنک پیدا کرنے والے سب سے بڑے ملک آئرلینڈ کومشکلات کا سامنا

اتوار 29 نومبر 2015 12:31

ڈبلن ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) چینی کی اقتصادی سست روی اورعالمی سطح پر زنک کی قیمتوں میں کمی کے باعث یورپ میں زنک پیدا کرنے والے سب سے بڑے ملک آئرلینڈ کومشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق آئرلینڈ کی زنک کی دوسری بڑی کان بند ہونے کے قریب ہے جس کے باعث 370 سے زائد افراد کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عالمی مارکیٹ کو زنک کی طلب میں کمی کے باعث کان کی بھارتی مالک کمپنی ویدانتا کے ذرائع نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر طلب میں کمی کے باعث وہ مزید پیداوار جاری رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتی اور کمپنی نے آئندہ ماہ دسمبرکے دوران پیداوار روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :