پیرس میں دہشت گردی کے حملے کے باعث پری پیڈ کارڈز سے ادائیگی میں نمایاں کمی

اتوار 29 نومبر 2015 12:31

پیرس میں دہشت گردی کے حملے کے باعث پری پیڈ کارڈز سے ادائیگی میں نمایاں ..

پیرس ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) پیرس میں دہشت گردی کے حملے کے باعث پری پیڈ کارڈز سے ادائیگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ دہشت گردی میں ملوث افراد کا ہوٹلوں کے کرایوں کی ادائیگی کے حوالہ سے پری پیڈ استعمال کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کے مالی معاونت کے خاتمہ کے حوالہ سے کام کرنے والے فرانسیسی ادارے ”ٹریک فل“ کے ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے پری پیڈ کارڈز کے استعمال سے مالیات تک آسان رسائی کے بارے میں خدشات درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران پری پیڈ کارڈز سے ادائیگیوں کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اب دہشت گردوں کی جانب سے ان کے استعمال کے حوالہ سے دنیا بھرمیں خدشات پائے جاتے ہیں کیونکہ پری پیڈ کارڈز کے استعمال سے انتہا پسند اوردہشت گردی عناصر اپنی مالیاتی سرگرمیوں کو کسی حد تک خفیہ رکھنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔