بھارتی انتہاپسندی کیخلاف مہم میں پاکستانی فلم سازبھی شریک ہوگئے
آزادی اظہاربہت اہم ہے،ایوارڈ کا کیا ہے ؟ پاکستانی ڈائریکٹر خالد حسن خان
اتوار 29 نومبر 2015 12:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی کیخلاف ایوارڈواپسی مہم میں بھارتی فنکاروں کے بعد اب پاکستانی فلمسازبھی شامل ہوگئے ہیں ، پچھلے برس بھارت میں اعزازپانے والے خا لدحسن نے ایوارڈواپس کردیاہے۔دہلی فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’ہوٹل ‘پر گزشتہ برس ایوارڈ لینے والے پاکستانی ڈائریکٹر خالد حسن خان نے بھارت کی جانب سے دیاگیاایوارڈبالی ووڈاسٹارکودھمکیاں ملنے پر واپس کیا۔
خالد حسن خان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہاربہت اہم ہے،ایوارڈ کا کیا ہے ؟ یہ تو پھر جیتاجاسکتاہے۔بھارت میں لبرل دانشورکے قتل اورمسلمان کوگائے کاگوشت کھانے کے جھوٹے الزام میں موت کے گھاٹ اتارنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے ایوارڈواپسی کی مہم چلائی جارہی ہے،جس میں درجنوں شاعر،فنکار،دانش ورہی نہیں سائنسدان بھی شریک ہیں۔(جاری ہے)
مودی سرکار کے دورمیں بڑھتی اس انتہاپسندی کے خلاف شاہ رخ خان اورعامر خان نے بھی آوازبلندکی ہے،بالی ووڈکیمسلم اداکاروں کی جانب سیاس تنقیدپرانتہاپسندحلقوں نے انہیں پاکستان کاایجنٹ قراردیاہے اورحدیہ ہیکہ عامرخان کو تھپر مارنے والے کیلیے ایک لاکھ روپے انعام کااعلان کیاہے۔
اس صورتحال میں خالدحسن خان نے کہا کہ ایوارڈکل بھی جیتاجاسکتاہے مگرآزادی اظہاربہت اہم ہے،پاکستانی فلمسازکی جانب سے ایوارڈکی واپسی نے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی کہانی کوآگ بگولاکردیاہے۔رام کشورپراچہ نے خالد حسن کے ا س اقدام کوبھارت کی توہین قراردیا ہے اورکہاہے کہ بھارت کایہ مسئلہ پاکستان میں حل ہویہ انہیں برداشت نہیں۔ تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ رام کشورجیسے لوگ جب تک انتہاپسندی کی حمایت کریں گے،بھارت کی دنیامیں ایسے ہی جگ ہنسائی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.