چین میں درختوں کو رنگ برنگے سوئیٹرز پہنا دئیے گئے

سوئیٹرز میں ملبوس درختوں کی تصاویرنے انٹرنیٹ پر لوگوں کو مسکرانے پر مجبور کر دیا

اتوار 29 نومبر 2015 12:33

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) موسم کے انگڑائی لیتے ہی دنیا بھر میں جہاں لوگوں نے سردی سے بچاؤ کے لئے نت نئے انداز اپنالئے ہیں وہیں کچھ منچلوں نے درختوں کو بھی رنگ برنگے سوئیٹرز پہنا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جی ہاں چین کے شہر شنگھائی میں کچھ انوکھا کر دکھانے کے دیوانوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے راتوں رات درختوں کو بھی سوئیٹرز پہنا دئیے ہیں۔درختوں کو سردی سے بچانے کے اس دلچسپ اور منفرد انداز نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔رنگ برنگے اون سے بنے ہوئے سوئیٹرز میں ملبوس یہ درخت نہ صرف راہگیروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں بلکہ ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر بھی لوگوں کو مسکرانے پر مجبور کر دیتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :