تیاریاں مکمل، فوج طلب، اسلام آبادکی تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات (کل) ہوں گے
پولنگ صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی ٗتمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
اتوار 29 نومبر 2015 13:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تار یخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات (کل)پیر کو ہوں گے جن میں، 6 لاکھ 76 ہزار 795ووٹر آئندہ 4سال کے لئے 2407امیدواروں میں سے 50یونین کونسلوں میں اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے ،انتخابات کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور حساس ترین علاقوں میں فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، 40لاکھ بیلٹ پیپرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران کے حوالے کر دیئے گئے ہیں، 30نومبر کو اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہو گی، پریذائیڈنگ آفیسران کو مجسٹر یٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق ضلع اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں 2407 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ 6 لاکھ 76 ہزار 795 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.