چیچہ وطنی تھانہ صدرمیں زیر حراست چوری کا مبینہ ملزم پولیس تشدد سے ہلاک

اے ایس آئی سمیت دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 29 نومبر 2015 13:18

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) چیچہ وطنی تھانہ صدرمیں زیر حراست چوری کا مبینہ ملزم پولیس تشدد سے ہلاک۔ ASIسمیت دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی مرضی پورہ بورے والا کے رہائشی محمد خالق کو113/7-Rسے مویشی چوری کے الزام میں23نومبر کو گرفتار کیا اور ASIاکرم خاں اور کانسٹیبل وسیم نے دوران تفتیش اِسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی بعد ازاں جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق متوفی محمد خالق کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ مردہ حالت میں تھا۔پولیس تھانہ صدر نے ASIمحمد اکرم خاں اور کانسٹیبل وسیم کے خلاف زیر دفعات 302ت پ اور155Cپولیس آرڈیننس 2002ء کے تحت مقدمہ درج کر لیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پولیس ذرائع کے مطابق متوفی 23نومبر سے پولیس کی حراست میں تھا تاہم مذکورہ پولیس افسر نے نہ ہی ملزم کی مقدمہ میں گرفتاری ڈالی نہ ہی اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس نے ملزم کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :