چیچہ وطنی ‘ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم سائیکل سوار جاں بحق

اتوار 29 نومبر 2015 13:18

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء)ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم سائیکل سوار جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کے قریب سائیکل سوار نامعلوم نوجوان ریلوے لائن کراس کر رہا تھا کہ کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین 9UPکی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔