ترکی کے ساحل سے چھ تارکین وطن بچوں کی لاشیں برآمد

اتوار 29 نومبر 2015 13:29

انقرہ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) ترکی کے ساحل سے 6تارکین وطن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق بحیرہ ایجیئن کے خطرناک سمندری سفر کے ذریعے ترکی سے یونان پہنچنے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی کشتیاں ڈوبنے کے 2 مختلف حادثات میں کم از کم 6 مزید بچے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کشتی ڈوبنے کا پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب تیز ہوا اور بلند لہروں کے باعث تارکین وطن کی ایک کشتی الٹ گئی، یہ کشتی ترکی کے ساحلی شہر آیواجیک سے پناہ کے متلاشی 55 شامی اور افغانی شہریوں کو لیکر یونانی جزیرے لیسبوس کے سفر پر روانہ ہوئی تھی، ترک ساحلی محافظوں کے مطابق اب تک اس حادثے میں ہلاک ہونیوالے 4 بچوں کی لاشیں سمندر سے نکالی جا چکی ہیں، چاروں بچوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

دوسری کشتی ترکی سے یونانی جزیرے کوس کے سفر پر روانہ تھی لیکن شدید بارش اور طوفانی موسم کے باعث یہ کشتی ترکی کے شمال مشرق میں واقع شہر بودروم کے ساحلوں کے قریب ہی ڈوب گئی، ۔

متعلقہ عنوان :