روسی پارلیمنٹ کی 30 سالہ رکن اپنے شوہر سمیت ایک دھماکے میں ہلاک

اتوار 29 نومبر 2015 13:29

ماسکو۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) روسی پارلیمنٹ کی رکن تیس سالہ اوکسانہ بابرووسکیا کار میں اپنے شوہر سمیت ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئی ہے۔ وہ روسی صدر پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیئن پارٹی سے تعلق رکھتی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کارروائی اس کے شوہر کی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق وہ دونوں سائبیریا کے سب سے بڑے شہر نوووسبریسک میں اپنی گاڑی میں کسی بات پر بحث کر رہے تھے کہ ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس سے ان دونوں کے چہرے اڑ گئے اور دونوں مارے گئے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ساری کارروائی اس کے شوہر کے ایما پر کی گئی تھی، اور اس نے اس طرح سے بم نصب کیا تھا کہ صرف اس کی بیوی ہلاک ہو، مگر ایسا نہ ہوسکا۔ دونوں کی چار ماہ کی ایک بیٹی ہے