سوڈانی صدر کی اماراتی حکام سے ملاقاتیں

اتوار 29 نومبر 2015 13:31

دبئی ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) سوڈان کے صدر محمد عمر البشیر متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اماراتی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ ابوظہبی میں عمر البشیر اور امارات کے ولی عہد و مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب ذرایع ابلاغ کے مطابق سوڈانی صدر عمرالبشیر ہفتے کو ایک حکومتی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی پہنچے تھے جہاں 'یو اے ای' کی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں صدر عمر البشیر اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے طویل ملاقات ہوئی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کیامور پرتبادلہ خیال کے دوران دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت دیگر اہم موضوعات پربھی بات چیت کی گئی۔