پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کا واحد راستہ مذاکرات‘ ہیں، بان کی مون

اتوار 29 نومبر 2015 13:42

نیویارک/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کا واحد طریقہ مذاکرات ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں بان کی مون کا کہنا تھا کہ وہ اِس پر یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے بات چیت ہی واحد ذریعہ ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ بان کی مون نے مذاکرات کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :