بھارتی پولیس بھی انتہاپسندی کی راہ پر چل پڑی، چندی گڑھ میں گائے کے مبینہ اسمگلر کو گولی مار کرہلاک کردیا

اتوار 29 نومبر 2015 13:42

چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) بھارتی پولیس بھی انتہا پسندوں کی راہ پر چل پڑی ،ہریانہ کی پولیس نے نے گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو گولی ما کرہلاک کردیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں پولیس نے ضلع کروک شیترا میں گائے اسمگلنگ کے الزام میں ایک جیپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مبینہ اسمگلر ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ضلعی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ گائے کے اسمگلر کو جب روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے اپنی جیپ پولیس کی گاڑی سے ٹکرا دی اور فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گائے کے تین اسمگلر موقع سے فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :