نیپالی پولیس نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرپر13 بھارتی سرحدی گارڈز کوگرفتارکرلیا

اتوار 29 نومبر 2015 13:42

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) نیپالی پولیس نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کر کے نیپالی علاقے میں داخل ہونے پر13 بھارتی سرحدی گارڈز کوگرفتارکرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ امکاناً یہ گارڈز اسمگلروں کا پیچھا کرتے ہوئے سرحد عبور کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

نیپالی وزارتِ داخلہ کے مطابق حراست میں لیے گئے بھارتی گارڈز سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور تفتیشی عمل کے بعد انہیں رہا کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی گارڈز کی مبینہ فائرنگ سے چار نیپالی شہری زخمی ہو گئے تھے۔ بھارت کی جانب سے نیپال کے لیے ضروریاتِ زندگی کی سپلائی معطل کرنے کے بعد سے باہمی تعلقات میں سرد مہری کا عنصر غالب آ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :