یروشلم میں چاقو سے حملے میں اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی، فلسطینی شہید

اتوار 29 نومبر 2015 13:44

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) یروشلم میں ایک فلسطینی کی جانب سے کیے جانے والے چاقو کے حملے میں اسرائیلی بارڈر پولیس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا جبکہ پولیس اہلکار نے حملہ آور فلسطینی کو گولی مار کرشہید کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یک فلسطینی کی جانب سے کیے جانے والے چاقو کے حملے میں اسرائیلی بارڈر پولیس کا ایک اہلکار شدید زخمی ۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق حملہ آور کو ایک دوسرے پولیس اہلکار نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ واقعہ دمشق گیٹ پر پیش آیا جہاں سے فلسطینی یروشلم میں داخل ہو سکتے ہیں۔ یکم اکتوبر کے بعد سے شروع ہونے والی تشدد کی تازہ لہر میں شہید کیے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 99 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس دوران 17 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :