پشاور ٗ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی ٗ سولہ افراد گرفتار ٗ اسلحہ اور منشیات بر آمد

زیارت گل نامی شخص کے گھر کے باہر شرپسندوں نے بم نصب کیاتھا ٗ پولیس حکام

اتوار 29 نومبر 2015 13:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) مچنی گیٹ کے علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 16 افراد گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا ۔اطلاعات کے مطابق پولیس اورسیکورٹی فورسز کی جانب سے پشاور میں مچنی گیٹ کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا ٗآپریشن کے دوران 6 افغان باشدوں سمیت 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ٗ حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ اورمنشیات بھی برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتارکیے گئے افراد کو نا معلوم جگہ پرمنتقل کر دیا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے جب کہ اسلحہ اور منشیات بھی تحویل میں لے لی گئی ہے ادھر پشاور کے محلہ شاہی آباد میں بم ڈسپوزل یونٹ نے 3 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا،جو ایک گھر کے باہرنصب کیاگیا تھا۔پولیس کے مطابق محلہ شاہی آبادمیں زیارت گل نامی شخص کے گھر کے باہر شرپسندوں نے بم نصب کیاتھا جس کی ا طلاع بم ڈسپوزل یونٹ کودی گئی۔بی ڈی یواہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بم کوناکارہ بنادیا، بی ڈی یو کے مطابق ٹائم بم تین کلووزنی تھا۔

متعلقہ عنوان :