دنیا کوجنگ میں دھکیلا جارہا ہے ٗپندرہ بیس برسوں سے اسلامی دنیا میں بم برس رہے ہیں ٗمولانا فضل الرحمن

ملک کی بہتری اور سلامتی کے لئے ناانصافیاں برداشت کرنی پڑرہی ہیں ٗمیڈیا سے گفتگو

اتوار 29 نومبر 2015 13:49

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا کوجنگ میں دھکیلا جارہا ہے ٗپندرہ بیس برسوں سے اسلامی دنیا میں بم برس رہے ہیں ٗ ملک کی بہتری اور سلامتی کے لئے ناانصافیاں برداشت کرنی پڑرہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ روس اور ترکی دونوں ملک صبر اور تحمل سے کام لیتے ہوئے دنیا کواطمینان دلا رہے ہیں کہ ناراضی اپنی جگہ لیکن جنگ نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کرکٹ ان کا میدان نہیں تاہم شہریارخان ڈپلومیٹک آدمی ہیں ان کو اپنی ڈپلومیسی چلانے دی جائے تو بہتر ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملک میں سیاسی کارکنان کاغائب ہونا بڑا مسئلہ ہے،جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان سمیت کئی سیاسی کارکنان کافی عرصے سے غائب ہیں،مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملک کی بہتری اور سلامتی کے لیے کئی ناانصافیاں برداشت کرنی پڑرہی ہیں،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بین الاقوامی قوتیں مل کر اسلامی دنیا پر بم اور مسلمانوں کا خون بہارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :