آٹھویں بین الاقوامی اردو کانفرنس 8 دسمبر سے 11 دسمبر تک سندھ کے دارالحکومت کراچی میں منعقد ہوگی

اتوار 29 نومبر 2015 13:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) آٹھویں بین الاقوامی اردو کانفرنس 8 دسمبر سے 11 دسمبر تک سندھ کے دارالحکومت کراچی میں منعقد ہوگی کراچی آرٹ کونسل کے سیکریٹری احمد شاہ نے بتایا کہ کئی سالوں سے کانفرنس کو روایتی اہمیت دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی اہم خصوصیات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس میں بچوں کے ادب کے حوالے سے ایک سیشن رکھا گیا ہے۔پہلا سیشن پاکستان میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کے امکانات اور اس میں پیش رفت کے حوالے سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :