قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور مردان کے مرد میدان یونس خان 38 برس کے ہوگئے
اتوار 29 نومبر 2015 14:28
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29نومبر- 2015ء) قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور مردان کے مرد میدان یونس خان 38 برس کے ہوگئے ہیں ، یونس خان 1977ء میں آج کے دن خیبر پختونخوا کے شہرمر دان پیدا ہوئے ۔ وہ اس وقت 53 سے زیادہ کی ٹیسٹ اوسط کے مالک ہیں اور سری لنکا کے خلاف ٹرپل سنچری اور روایتی حریف بھارت کے خلاف انہی کے میدان پر ڈبل سنچری سکور کر چکے ہیں ۔
پاکستان نے ان کی قیادت میں 2009ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتا تھا ۔ یونس خان چھوٹی عمر ہی میں کراچی منتقل ہو گئے تھے جہاں پر ملیر جم خانہ میں سعید انور اور راشد لطیف نے ان کی صلاحیتوں کو نوٹ کیا اور بعد ازاں راشد لطیف سے دوستی اور ان کی سپورٹ ہی سے یونس خان کے لئے عالمی کرکٹ کے دروازے وا ہوئے ۔ دو کامیاب ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کے بعد ہی انہیں قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2000ء میں سری لنکا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں کیا جہاں وہ پہلی اننگز میں تو کچھ نہ کر سکے البتہ دوسری اننگزمیں سنچری بنا ڈالی ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.